14 جولائی، 2024، 9:58 AM

فتح نزدیک، فلسطین کی حمایت جاری رکھنا ہمارا وظیفہ ہے، حسن نصر اللہ

فتح نزدیک، فلسطین کی حمایت جاری رکھنا ہمارا وظیفہ ہے، حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن پر فتح نزدیک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خان یونس میں صہیونی مظالم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صہیونی حکومت نے مقاومتی رہنماؤں پر حملہ کرنے کے بہانے المواصی کیمپ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی بربریت کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی حملوں پر شدید ردعمل دکھائیں اور اس کی مذمت کریں۔ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کی مالی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 میں ہم نے اللہ کی مدد سے دشمن پر بڑی فتح حاصل کی۔ طوفان الاقصی میں بھی ان شاءاللہ دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دیں گے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ہونے والے حملوں کا دفاع کرنا ہمارا وظیفہ ہے۔ یمنی عوام کی ہفتہ وار ریلی فلسطینی عوام کی حمایت کا ایک نمونہ ہے۔

News ID 1925393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha